counter easy hit

مریم نواز نے خطرناک ہدایات جاری کردیں

Maryam Nawaz issued dangerous instructions

پنڈدادن خان ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ لوٹوں کو بخشنا مت انکے گھروں کا گھیراؤ کرنا جو مشکل میں اپنی پارٹی سے غداری کرے اسے سیاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان کشمیر کے ساتھ ہے جب کشمیریوں کو چوٹ لگتی ہے تو درد پاکستانیوں کو ہوتا ہے، کشمیریوں کا جب خون بہتا ہے تو وہ خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے ،پاکستانی عوام کشمیر کے ساتھ شیشہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔لیہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ کی رہائش گاہ پر بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے تھے تو انہوں نے یہ نہیں کہا کہ بھارت کا وزیر اعظم میرا ٹیلی فون نہیں سنتا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس نے صنعتوں کو چلایا وہی نواز شریف آج کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔ اس کا قصور یہ ہے کہ وہ عوام کے دلوں میں کیوں بس رہا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہدا کے خاندانوں کا دکھ سمجھتا ہوں کیونکہ میں بھی ایک شہید کا بیٹا ہوں، پولیس کے شہدا نے جانوں کا نذرانہ دیکر اعلیٰ مثال قائم کی ہے، حکومت سندھ پولیس کی بہتری کیلئے ایسے اقدامات کرے جو کسی صوبے میں نہ ہو۔ وہ اتوار کی شام پولیس ٹریننگ اسکول میں منعقدہ شہدا ڈے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد اور ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور بعد میں جوانوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اور سلامی دی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website