اسلام آباد: پاکستان کے نامور ماہر علم نجوم کنعان چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا ۔ ہو سکتا ہے کہ چودھری نثار علی خان کسی کے ساتھ گروپنگ کر کے سیاست میں دوبارہ اُبھر سکتے ہیں۔ نواز شریف کا بہت بُرا وقت چل رہا ہے جبکہ آصف علی زرداری کا بھی وقت اچھا نہیں ہے اور انہیں بھی ممکنہ طور پر جیل میں قیام کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ماہر علم نجوم کنعان چوہدری سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے مریم نواز کا اکتوبر تک کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے بعد بھی ان کی سیاست میں کوئی خاطر خواہ انٹری نظر نہیں آرہی ۔اگر یہ کہا جائے کہ وہ لیڈر بنتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور ان کی سیاست میں کہیں زیادہ خدمات ہوں گی تو ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ جیسے بے نظیر بھٹو تھیں اور اب بلاول بھٹو زرداری بھی جس طرح پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں۔ اس طرح مریم نواز کی کوئی کارکردگی دیکھنے میں نہیں آئے گی۔
کنعان چوہدری نے مزید بتایا کہ 2019ء مسلم لیگ ن کے لیے قیادت کے حوالے سے سخت سال رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے کچھ عرصے میں سیاست میں چودھری نثار علی خان کا بہتر وقت نظر آ رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ چودھری نثار علی خان کسی کے ساتھ گروپنگ کر کے سیاست میں دوبارہ اُبھر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید صاحب کا بھی اچھا ٹائم شروع ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان اپریل سے قانونی چارہ جوئی میں پھنس سکتے ہیں۔کنعان چوہدری نے مزید بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے والی ہے۔ یہ بہتری مارچ کے مہینے سے ہی شروع ہو جائے گی۔ جبکہ نومبر اور دسمبر سے معیشت ترقی کرنا شروع کر دے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2019ء کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب کاکہنا تھا کہ علم نجوم کے اعتبار سے 2019ء کا سال پاکستان کے لیے بہت زیادہ معنی خیز ہو گا۔پاکستان کے زائچے میں پلانیٹس کی کچھ ایسی پوزیشن ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ دشمن کچھ بھی سوچتا رہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے عین موقع پر پاکستان کی مدد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان چاہے جیسے بھی حکومت میں رہیں لیکن اقتدار میں ہی رہیں گے ۔ ہمایوں محبوب نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بہت بُرا وقت چل رہا ہے جبکہ آصف علی زرداری کا بھی وقت اچھا نہیں ہے اور انہیں بھی ممکنہ طور پر جیل میں قیام کرنا پڑے گا۔