وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر اسلام آبادشہر کی کئی سڑکیں بند رہی ،جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہا ،مریض پھنس گئے تو شہری سڑکوں پر رل گئے۔
Maryam Nawaz Presentation, Road closed, Traffic Jem
جوڈیشل کمپلیکس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر فیض آباد ایکسپریس وے، نائنتھ ایونیو، سیکٹر ایچ 8، آئی 8 اور اطراف کی سڑکیں بند رہیں،توٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اسلام آباد میں سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں نے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، ہنگامی صورتحال کا شکار مریض آپریشن یا طبی امداد کے لئے اسپتال تک نہ پہنچ سکے۔ فیض آباد سے کھنہ پل تک ٹریفک کی لمبی قطاروں میں پھنسے طلبا کو یونی ورسٹی پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شہری دو گھنٹے تک سے ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔