اسلام آباد: مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے لاہورکے جناح ہسپتال پہنچ گئی ہیں تاہم جب وہ اندر داخل ہوئی تو دھکم پیل کے باعث ان کے سر پر کیمرہ لگ گیا، جس کے بعد انھوں نے سر پکڑ لیا، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہے
مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے لاہور کے جناح ہسپتال پہنچ گئی ہیں تاہم جب وہ اندر داخل ہوئی تو دھکم پیل کے باعث ان کے سر پر کیمرہ لگ گیا، جس کے بعد انھوں نے سرپکڑلیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں آج مریم نواز ان سے ملاقات کیلئے پہنچیں تو گیٹ پر کارکنوں اور میڈیا بڑی تعداد میں موجود تھا تاہم جب وہ اندر داخل ہوئیں رش کے باعث دھکم پیل ہوئی اور صحافیوں نے مریم نواز سے گفتگو بھی کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران کیمرہ مریم نواز کے سر پر لگ گیا۔ مریم نواز ہسپتال کی راہداری میں سپر پر ہاتھ رکھ کر چلتی رہیں