counter easy hit

مریم نواز سندھ ہائوس اسلام آباد پہنچ گئیں، بلاول بھٹو زرداری کے ظہرانے میں اہم اعلان متوقع

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سندھ ہائوس پہنچنے پر مریم نواز کا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استقبال کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے مریم نواز کو آج ظہرانے میں دعوت دی تھی۔ مریم نواز ظہرانے کے لئے بلاول کےپاس پہنچ گئیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مریم نواز کا استقبال کیا ،مریم نواز پہنچیں تو بلاول نے کہا کہ آپ کا دوسرے گیٹ پر انتظار کر رہا تھا، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں۔ اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے شیروں کی طرح ووٹ چوروں کا مقابلہ کیا،مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اورنگزیب پرفخر ہے،شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال،مصدق ملک پر فخر ہے،اقتدارہاتھ سے جاتا دکھائی دے تویوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے، ظہرانے کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بھی ہو گا جس میں مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر حملے پر کوئی تعجب نہیں کیونکہ ان کا اخلاقیات یا جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور اب ایک بات واضح ہوگئی کہ جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا گیا لیکن وزیر اعظم کی واپسی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ظہرانے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب حکومت جب اپوزیشن میں تھی تب بھی پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی کرتی تھی اور اب جعلی طریقے سے حکومت میں آنے کے بعد بھی اپنی غنڈہ گردی پر مبنی رویے پر جاری ہیں۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے وہ کرپٹ اور ضمیر فروش ہیں لیکن پھر ایسے کرلیتے ہیں کہ وہ 16 یا 17 ووٹر جو آپ (وزیر اعظم عمران خان) خود اقرار دے رہے ہیں انہیں نکال کر اعتماد کا ووٹ لے لیں، پھر بتائیں لے سکتے ہیں یا نہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ‘ آپ جنہیں چور کہتے ہیں، ان پر شک کرتے ہیں اور پھر انہیں کے ساتھ بیٹھتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس کا مطلب ہے کہ وہ کل آپ کے تھے نہ ہی آج آپ کے ہیں اور آئندہ بھی نہیں ہوں گے‘۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نے ہم این ایف سی ایوارڈ بھی دیا اور آرڈیننس کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے متعدد ترامیم کرائی اور یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے‘۔

انہوں نے صدر مملکت کا حوالہ دے کر کہا کہ ’اب تو وہ بھی قائل ہوگئے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website