counter easy hit

ہر چال ناکام ۔۔۔ اب مریم نواز نے مصیبتوں سے نکلنے کے لیے جیل کے اندر کیا کام شروع کر دیا ؟ تازہ ترین خبر

maryam nawaz, started, working, inside, jail, after, every, thing, is, going, against, her, family

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینیئرصحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز قومی احتساب بیوروکی جیل میں ایک چلہ کاٹ رہی ہیں۔ہم نیوز کےپروگرام’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے آئی ایک خاتون جو ن لیگ پر کبھی بہت برستی تھیں اس نے مریم نواز کو کچھ لکھ کر بھیجا ہے اور وہ شام پانچ سے سات بجے کے دوران چلہ کاٹتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی خاندان کا ایک مرد تین سال قبل بہت بیمار ہوگیا تھا اور کسی نے اس کو بتایا تھا کہ کالاعلم کیا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے بتایا میں نہیں بتاؤں گا کہ اس کو کھانا کھاتے ہوئے کچھ ہوجاتا تھا اور علاج کے لیے لندن گیا تھا اور کس سے علاج کرایا تھا۔پروگرام کے میزبان محمد مالک کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے گھر سے جو چیزیں منگوائی ہیں ان میں ایک کتاب’خوابوں کی تعبیر‘ بھی شامل ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسلم لیگ ن کی صدر نیب کی جیل میں شام پانچ سے سات بجے تک خصوصی عبادت کرتی ہیں جس کو نیب اہلکار چلے کا نام دیتے ہیں۔دونوں صحافیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مریم نواز پر بہت کڑا وقت ہے اور مزید مشکلات آنے والی ہیں۔خیال رہے کہ نیب نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔مذکورہ کیس میں حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز بھی نامزد ہیں۔ تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈرز ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔یاد رہےاحتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو مزید 14 روز کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔لاہور میں نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کےجج وسیم اختر کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی موجود تھے، پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے کچھ کارکنوں کو پکڑ لیا تاہم کیپٹن (ر) صفدر نے کارکنوں کو چھڑوا لیا۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور یوسف عباس سے منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے، اس لیے دونوں ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا جائے۔ مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے بھی تحقیقات ہوئی اس لیے ایک الزام میں بار بار تفتیش نہیں ہوسکتی ایسا کرنا آئین اور قانون کے منافی ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کو تفتیش کیلئے نیب کی تحول میں دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کیاجائے۔ واضح رہے کہ نیب نے 8 اگست کو مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں اُس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھیں۔ نیب کا موقف ہے کہ چوہدری شوگر ملز کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہوئی، شروع میں مریم نواز کے 8 لاکھ روپے سے زائد شیئر تھے، 2008 میں ان کے نام پر 41 کروڑ روپے کے شیئر ز ہوگئے، مریم نواز کے چچا زاد بھائی یوسف عباس چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر بھی رہے ہیں، ان کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے کے بعد چوہدری شوگر مل منتقل کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website