لاہور: مسلم لیگ ن پر جب سے برا وقت شروع ہوا ہے تب سے ہی این آر او کی باتیں ہو رہی ہیں اور اب پیپلز پارٹی کے رہنما نے بھی مریم نواز کے لندن روانہ ہو جانے کا دعوٰی کیا ہے ، کہا کہ مریم نواز جلد ہی لندن اڑان بھرنے کو تیار ہیں ، ۔ پی پی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے لندن اسکول آف اکنامکس سے انفارمیشن لی ہے کہ اکتوبر اور ستمبر میں کون سے پوسٹ گریجویٹ کورسز آ رہے ہیں جس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریم نواز نے جلد ہی لندن چلے جانا ہے،،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے لندن جانے کے حوالے سے اہم دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق : سابق وزیراعظم نواز شریف نے جب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست ضمانت دائر کی تب ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کے این آر او حاصل کرنے کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز بھی ہو گیا تھا، قیاس آرائیاں ہیں کہ شاید این آر او ہونے جا رہا ہے۔ لیکن حکومت کے کئی نمائندوں نے بارہا این آر او دینے کی خبروں کی سختی سے تردید کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے بیانات میں واضح کہا کہ کسی صورت کسی بھی شخص کو این آر او فراہم نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے لندن اسکول آف اکنامکس سے انفارمیشن لی ہے کہ اکتوبر اور ستمبر میں کون سے پوسٹ گریجویٹ کورسز آ رہے ہیں، جس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریم نواز نے لندن لازمی جانا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو بھی جلد ضمانت مل جائے گی اور وہ باہر چلے جائیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور خود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی این آر او سے متعلق تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ ہم نے کسی قسم کے این آر او کا مطالبہ نہیں کیا، حکومتی وزرا بشمول وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے کئی بیانات میں یہ تاثر دیا کہ ن لیگ نواز شریف کے لیے این آر او کے حصول کی خواہشمند ہےاور چاہتی ہے کہ این آر او کے تحت ہی نواز شریف کو علاج کے لیے لندن بھیجا جائے لیکن مسلم لیگ ن کے ذرائع اور خود سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس تاثر کی تردید کی ہے اور برملا کہا ہے کہ ہم نے کسی قسم کے این آر کا مطالبہ نہیں کیا۔