وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لندن سے واپسی کے بعد اتوار کا روز فیملی کے ساتھ گزارا، ان کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
رائے ونڈ: (یس اُردو) جاتی امراء رائے ونڈ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اتوار کا دن فیملی ڈے کے طور پر گزارا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امراء پہنچے اور محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ محمد شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی سرگرمیوں اور دیگر امور پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔بعد ازاں فیملی کے دیگر افراد بھی جاتی امراء پہنچ گئے۔ مریم نواز شریف نے والد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں میاں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر، بیگم کلثوم نواز، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، ان کی اہلیہ، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، یوسف عباس اور اسحق ڈار سمیت کیپٹن صفدر کی صاحبزادی مہر النساء اور ان کے شوہر بھی شریک ہوئے۔شریف فیملی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صحتیاب ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا اور خوشی کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ گزارے۔