نئی دلی (ویب ڈیسک) ہولی وڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی ونسٹن کو ریپ کیس میں 25 برس قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف بھی سامنے آگیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے ہاروی ونسٹن کے کیس کے حوالے
مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سے سوال پوچھا۔ اس سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا میں کبھی بھی ہاروی ونسٹن کا فین نہیں رہا وہ مجھے شکست دینا چاہتا تھا مجھے کیس کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں ہے میں اسے بہت کم ہی جانتا ہوں وہ کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جسے میں پسند کرتا۔ ڈیموکریٹس اسے پسند کرتے ہیں۔ مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن ہاروی کو بہت پسند کرتی تھیں۔ جب ٹرمپ سے ہاروی ونسٹن کیس کے فیصلے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کو خواتین کے لئے بڑی کامیابی قرار دیا۔ بھارت میں ہونے کی وجہ سے میں اس کیس کے بارے میں زیادہ نہیں جان پایا لیکن یہ خواتین کے لئے بہت بڑی فتح ہے۔ اس کیس سے بہت بڑا پیغام ملا ہے۔ خیال رہے کہ نیویارک کی جیوری نے ہاروی ونسٹن کو پروڈکشن اسسٹنٹ میمی ہیلی کو 2006 میں اور اداکارہ جسیکا من کو 2013 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 25 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ ہولی وڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی ونسٹن کو ریپ کیس میں 25 برس قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف بھی سامنے آگیا۔