counter easy hit

بنکاک: پاک بھارت تعلقات میں بریک تھرو، قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات

311711_72260471. [downloaded with 1stBrowser]پاک بھارت تعلقات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے، بنکاک میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں دہشتگردی، امن و امان، مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعمیری بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات رنگ لے آئی، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری اور برف پگھلنے کی امیدیں پیدا ہو گئیں۔ بینکاک میں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور ان کے بھارتی ہم منصب اجیت ددول کے درمیان تعمیری اور مثبت ماحول میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، امن و امان اور دہشت گردی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں مثبت عمل کو جاری رکھنے اور بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خارجہ امور کے ماہرین نے اس ملاقات کو پیرس میں نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کا تسلسل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ ملاقات بہت اہم ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا ٹوٹا ہوا سلسلہ بحال ہونے کی امید ہے۔