پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے تعلیم کے سوا باقی تمام وزارتیں واپس کرنے کے لیے ایک خط وزیر اعلٰی پنجاب کو لکھ دیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے اپنے فیصلے کے حوالے سے شہباز شریف کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ تعلیم کی وزارت بھاری ذمہ داری ہے اس سے مکمل انصاف کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یقینی بنانا اور سہولیات کی فراہمی میرا ہدف ہے اس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ تعلیم کے فروغ کے ذریعے ہی ملک کو آگے لے جانا چاہتا ہوں۔ واضح رہے رانا مشہود احمد خان کے پاس تعلیم سیاحت اور کھیل کی وزارتیں تھیں۔