ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا کی نئی انتظامیاں کمیٹی کا اعلان کردیا گیا الحاج محمد اکرم بٹ دوبارہ صدر نامزد۔تفصیلات کے مطابق 18 دسمبر کو مسجد البلال ویانا میں نماز جمعہ کے بعد مسجد البلال کے نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک خرم نے مسجد البلال ویانا کی نئی انتظامیاں کمیٹی کا اعلان کیا۔
جن میں صدر الحاج محمد اکرم بٹ ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ،نائب صدر حاجی لالہ محمد رمضان ،جنرل سیکرٹری ملک خرم ،نائب جنرل سیکرٹری حاجی غلام اظہر ،فنانس سیکرٹری عرفان سعید،نائب فناس سیکرٹری حاجی شفیق الرحمان ہاشمی،اور مشاورتی کمیٹی میں ناصر سندھواور راجہ عارف ہونگے۔ مسجد البلال کی نئی انتظامیاں کمیٹی کو مسجد البلال ویانا کے خادم اعلیٰ حاجی چوہدری محمد آصف وڑائچ اور حاضرین نے فرداََفرداََمبارک باددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔