counter easy hit

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے ماسک

بہت سی خواتین چہرے کی بدنما جھریوں سے پریشان رہتی ہیں۔ کچھ خواتین میں یہ جھریاں عمر کے بڑھنے کے ساتھ نمایاں ہونے لگتی ہیں لیکن بہت سی خواتین میں اس قسم کی جھریاں بہت سی اور وجوہات کی وجہ سے بھی نمایاں ہو جاتی ہیں۔ اسی لیے آج ہم آپ کے لئے جھریوں کو ختم کرنے کیلئے ایک خاص ماسک بنانا سکھا رہے ہیں۔

اجزاء

بیسن         ایک ٹی سپون

شہد          دو ٹی سپون

گلیسرین     دو ٹی سپون

کریم          تین ٹی سپون

طریقہ استعمال

ان تمام چیزوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اتنا مکس کریں کہ ہر چیز کریم کے ساتھ یک جان ہو جائے۔ اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگالیں۔

تقریباً پندرہ منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر صاف پانی سے منہ دھولیں۔

افادیت

اس ماسک کے استعمال سے آپ کے چہرے کی جھریاں دور ہوں گی اور جلد شاداب ہو جائے گی۔