لاہور(ویب ڈیسک) نامورصحافی مبشر لقمان نے پنجابکابینہ میں تبدیلی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجابعثمان بزدار کو تو نہیں لیکن 2,3 وزراء کو اٹھا کر باہر کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو لیک ہوئی جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئیکے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
دونوں کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے متعلق بات ہوئی۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات میں طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے، چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ ’’یار اس سرور نوں کنٹرول کرو‘‘ جس پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آپ کے چیف منسٹر کو اس نے چلنے نہیں دینا۔جس کے بعد متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کی جہانگیر ترین، گورنر اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی اور اس معاملے پر بات چیت ہوئی ۔جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کر دیں گے ۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے معروف اینکر مبشر لقمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ تبدیل ہونے والے نہیں ہیں لیکن میں آپ کو بتا دوں کہ پنجاب کابینہ 2 سے 3 وزیر فارغ ہونے والے ہیں اور وزیر اعظم ان کو اکھاڑ کر کابینہ سے باہر پھینکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار میں خامیاں ہوں گی لیکن میں یہ بتا دوں کہ انہوں نے اپنے وزراء کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور انکو قدم قدم پر اپنا محتاج نہیں بنایا جس کے بعد انکے وزراء کام کرنے کے حوالے سے خود مختار ہیں۔