مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جا سکا ہے۔ واقعے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام آج کوئٹہ میں احتجاج کرے گی۔
Mastung attack, the case could not be registered until now
جمعیت علما اسلام کے ترجمان کا کہنا ہے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں آج مظاہرے کیے جائیں گےجبکہ دیگر شہروں میں احتجاج کل ہوگا۔ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر آج ہڑتال کی اپیل واپس لے لی گئی ہے۔ مستونگ میں گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خود کش حملے میں 27 افراد شہید اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔