اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )حیدری آباد ڈی ایچ اے فیز2امام بارگاہ قصرالمنتظر میں مجلس عزاء کا انعقاد شہد آئے کربلا کا مرکزی جلوس برآمد۔ صوبیدار اصغر حیدری کے گھر سے شبیہ ذوالجُناح امام حسین علہ اور علم غازی عباس علمدار کے جلوس میں پاکستان بھر سے ماتمی تنظیموں اور عزادران نے شرکت کی۔ عشرہ شہیدہ زنداں کے سلسلہ میں گذشتہ روز 28محرم مرکزی امام بارگاہ قصرالمنتظر علہ حیدری آباد ڈی ایچ اے فیز۲میں مجلس عزاء اور جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی جلوس مین ایکسپریس وے روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ھذاء میں اختتام پذیر ہوا۔ مجلس عزاء میں علماء کرام نے محمد ؤآل محمد کے فضائل مصائب فلسفہ شہد آئے کربلا بیان کیا۔ صبح دس بجے حاجی ارشد حیدری،حاجی احمد حیدری ،حاجی صوبیدار اصغر حیدری زوار اسد عباس حیدری کے گھروں سے علم غازی عباس کے جلوس برآمد ہوئے۔
دن بھر مظلوم کربلا امام حسین علہ انکے بہتر جانثاران کی دین محمدی کے لئے پیش کی گئ عظیم قربانی شہادت اور شہیدہ زندان کے مصائب پر روشنی ڈالی گئی۔ بعد از مجلس ذاکر سجاد حیدر شماری سیداں نے شبیہ ذوالجُناح امام حسین کے جلوس کی برآمدگی کروائی جسمیں مرکزی ماتمی تنظیم حیدری دائرہ،ماتمی دستہ منتظرین امام زمانہ علیہ اسلام ڈھوک شیعیاں ، ماتمی سنگت دعائے زینب س گریسی لائن،ماتمی سنگت شہزادہ علی اصغرشاہ چن چراغ،ماتمی سنگت بگرہ سیداں۔ماتمی زنجیر زن دستہ گاہی گف،ماتمی سنگت ٹیگسلا،واہ۔ سمیت پاکستان بھر سے عزادران امام حسین علیہ اسلام نے شرکت کی۔آیکسپریس وے روڈ حیدری چوک میں حیدری برداران سادات مومنین نے زنجیر زنی کرکے شہد آئے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا سئالہ پولیس دیگر سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے