کراچی میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ کراچی کے علاقےاورنگی ٹاون نمبر ایک میں پاکستان اسکول میں طالبات نے احتجاج کیا ۔
Matric exams, students protest in Orangi Town school
طالبات کا موقف ہے کہ ان کی چیکنگ مرد اساتذہ سے کرائی گئی ہے۔ امتحانات دینے کے لئے آنے والی طالبات نے پرچہ دینے سےانکار کرتے ہوئے مرد اساتذہ کو امتحانی سینٹر سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ خالد احسان کا پاکستان اسکول کا دورہ کر کے مرد سینٹرکنٹرولنگ افسر کو تبدیل کرکے خاتون سی سی او لگانے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے میٹرک بورڈ کے تحت آج نہم جماعت کا انگلش کا پرچہ لیا جا رہا ہے۔