اسلام آباد(ایس ایم حسنین) میٹرک کے سال 2020 کے نتائج کا اعلان آج (ہفتہ) کی شام پانچ بجے ہونے جارہا ہے اور ایسے میں اپنے متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس سے آپ نتیجہ دیکھ سکتے ہیں، یس اردو کی ویب سائٹ پر بھی آپ کو لنکس دستیاب ہوں گے۔ اسکے علاوہ شام 05 بجے کے بعد ایس ایم اس سروس پر 80029 پر میسج کر کے بھی چیک کرسکتے ہیں
https://www.fbise.edu.pk/res-ssc-II.php
ایسے مٰیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اپنی ویب سائٹ کے علاوہ ایس ایم اس سروس بھی شروع کرنے کا اعلان کردیا جس پر آپ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے بعد نتائج حاصل کرسکیں گے ۔ اس کیلئے آپ کو اپنے موبائل کے میسج میں جانا ہوگا، اپنا رول نمبر (یعنی جس بچے کا نتیجہ معلوم کرنا ہے) لکھیں اور اسے 80029 پر بھیج دیں۔ اس کے جواب میں آپ کو نتیجہ مل جائے گا۔
ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے علاوہ ، گزٹ یا پھر ریگولر سٹوڈنٹس اپنے سکول سے بھی پتہ کرسکتے ہیں لیکن یہ سہولیات شام پانچ بجے اور اس کے بعددستیاب ہوں گی ۔