counter easy hit

شریف خاندان کا معاملہ ۔۔۔ چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو کیا زبردست مشورہ دے دیا ؟ تازہ ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے پلیٹلیٹس میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے پلیٹلیٹس 20 ہزار سے کم ہو کر 6 ہزار تک پہنچ گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے تو عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل کرتے ہوئے انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے گی۔اب مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے بھی نواز شریف کے حوالے سے حکومت کو مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے چوہدری شجاعت نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ حکومت نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی فوری اجازت دے تاکہ وہ باہر اپنا علاج کرا سکیں۔مسلم لیگ ق کے صدر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نواز شریف کے حوالے سے پختہ فیصلہ کرے۔ایک اور خبر کے مطابق نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر،نجی ٹی وی کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں میاں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کو آج ہی سننے کی استدعا کی گئی ہے۔شہبازشریف نے 11 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی اپنی درخواست کا حصہ بنایا ہے۔(ن) لیگ کے صدر نےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نواز شریف کی بگڑتی صحت اور تشویشناک صورتحال کے باعث آج ہی سماعت کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نےمیاں نوازشریف کی بگڑتی ہوئی طبیعت کے پیش نظر درخواست کو آج ہی سماعت کےلیے کیلئے مقرر کرلیا جس پر سماعت دن 12:15 پر ہوگی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ سماعت کرے جب کہ جسٹس عامر فاروق کو چھٹی پر ہونے کے باعث شامل نہیں کیا گیا۔

Matter, of, Nawaz Sharief, Ch. Shujaat Hussain, suggested, excellent, thing, to, Government

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website