آپ ؒ کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تعلیمی ، اخلاقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدما ت تا ریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مولانا بوستان احمد قادری کی دین اسلام اور انسانیت کے لیے لازوال خدما ت ناقابل فراموش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین مسلم ہینڈ ز برطانیہ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ نے عظیم مذہبی و روحانی شخصیت خلیفہ مجاز قطب مدینہ ضیاء الدین مدنی ؒ ،چیئرمین سنی کنفیڈریشن آف مساجد برطانیہ ، بانی رکن برٹش مسلم فورم ، بانی رکن مسلم کونسل آف برٹن ، سابق مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر ، با نی و سابق صدر تحریک کشمیر برطانیہ مولانا محمد بوستان احمد قادری کی اچا نک وفا ت پر اپنے تعزیتی بیا ن میں کیا ۔ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ نے کہاکہ مولانا بوستان احمد قادری کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تعلیمی ، اخلاقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدما ت تا ریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔ انہو ں نے کہاکہ امت مسلمہ پر جب بھی کوئی کڑا وقت یا مشکل کی گھڑی آئی تو آپ ؒ نے ڈھارس باندھنے کا حق ادا کیا ۔آپؒ نے برطانوی ہا ؤس آف کامن ، ہا ؤس آف لارڈ ز ، یو رپین پارلیمینٹ اور قوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی آواز پہنچانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ۔ مولانا بوستان قادری اپنی ذات میں ایک انجمن اور اجتما عیت کی حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے نہ صرف مسلم امہ میں فرقہ وارانہ تصادم اور اختلافات کو پروان چڑھنے سے روکا بلکہ دوسرے مذاہب کو قریب لا نے کے لیے بھی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کا ر لا ئے ۔ مولانا کے برطانیہ میں بسنے والے دیگر مذاہب کے مذہبی قائد ین اور رہنما ؤں کے ساتھ بہت اچھے مراسم تھے اپنے تو اپنے بیگانے بھی انہیں قدر و منزلت کی نگا ہ سے دیکھتے تھے ۔ آپؒ نے برطانیہ میں مقیم مسلم گھرانوں کے خاندانی تنازعات مٹا نے اور میاں بیوی کے درمیان پیدا ہو نے والی ناچا قیوں اور نفرت کے خاتمہ کے لیے بھی ایک مضبوط وکیل کا کردار ادا کیا ۔ سینکڑوں مساجد کے انتظامی امور اور آباد کا ری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ آپ ؒ کی سماجی مذہبی و سیاسی خدما ت کے اعتراف میں گلوبل پیس اینڈ یونٹی پروگرام میں لا ئف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ مولانا بوستان احمد قادری نہ صرف جما عت اہلسنت بلکہ پو ری مسلم امہ کا عظیم سرمائیہ تھے جن کی وفات سے پیدا ہو نے والا خلاء برس ہا برس پورا نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ اللہ رب العزت مرحوم کو بلندی درجات اور اہل خانہ کو صبر جمیل و حوصلہ کی دولت سے بہرہ مند فرمائے آمین ۔