اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے این اے 120 پر بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ن لیگ کے اتحادی رہے ہیں، اخلاقی طور ہم پر فرض ہے کہ ان کا ساتھ دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب ڈکیٹیٹر کی تخلیق ہے، اس ادارے پر پہلےدن سے اعتماد نہیں۔ پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشت این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔ نشست پر تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد، مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز، پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور پاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز ضمنی انتخاب کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ افسر نے اپوزیشن کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جسے آج چیلنج کردیا گیا ہے۔