لاہور: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہیے اور اپنی سیاست کو دوبارہ شروع کرنا چاہیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ نے بہت سارے ایسے لوگوں کو بلایا ہے جو کہ ٹی وی پر آنے کی بجائے گھر میں آرام کرتے تو زیادہ بہتر تھا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ قومی پارٹی ہیں ان کے کچھ اعتراضات ہیں تو وہ ہم دور کریں گے، کوشش کریں گے ان پارٹیز کو مطمئن کرسکیں، مولانا فضل الرحمان کا تعلق ہے تو ان کی جماعت نے پورے ملک میں ٹوٹل ووٹ بارہ لاکھ لیے ہیں۔ میرے خیال میں انہیں کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہیے اور دوبارہ سیاست شروع کرنا چاہیے کیونکہ علی امین کہہ رہے کہ ہیں آپ دوبارہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو دوبارہ لڑ لیں لیکن جب سے علی امین نے یہ کہا ہے اس وقت سے فضل الرحمان بولے ہی نہیں۔