Maulana Fazlur Rehman criticized the party line to deadline demands
چار مطالبات کےلیے ڈیڈ لائن دینے پر وزیراعظم کے اتحادی مولانا فضل الرحمٰن بھی بلاول پر برس پڑے ۔ بولے بلاول کو اپنی تاریخ کا نہیں پتا ، وہ ڈیٹ کیا دیں گے ، مشورہ دیں ، ڈکٹیٹ نہ کریں ۔
سکھرمیں جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کے رکن سید آغا ایوب شاہ کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نواز شریف مشکل سے نکل چکے ہیں انہیں مشکل میں ڈالنےوالے خود مشکل میں پھنس چکے ہیں ۔انہوں نے بلاول بھٹو کو نصیحت کی کہ وہ ایسی ویسی باتیں نہ کریں، وہ حکومت میں نہیں ہیں ، وہ صرف سیاسی ماحول کر گرم رکھنے کے لیے ایسی باتیں کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس آنا اچھی بات ہے ۔عمران خان پر ڈسکس کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔