counter easy hit

پٹھان کوٹ حملہ: مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لئے جانے کی اطلاعات

 Maulana Masood Azhar taken

Maulana Masood Azhar taken

وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے پر بھارت سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے متعدد کارکن گرفتار کرکے دفاتر بند کئے جا رہے ہیں۔ تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم بھارت بھیجنے پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے مزید معلومات درکار ہیں۔ بھارت سے مشاورت کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھارت بھجوائی جائے گی تاکہ جائے وقوعہ سے اضافی معلومات حاصل کرکے تحقیقات آگے بڑھائی جا سکیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بھارت کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سراغ لگا کر جیش محمد کے دفاتر سیل کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر اور ان کے دیگر ساتھیوں سے پٹھان کوٹ واقعہ سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی ٹیم بنا دی ہے۔ کمیٹی ارکان میں ڈائریکٹر آئی بی لاہور عظیم ارشد، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور عثمان انور، بریگیڈیئر نعمان سعید، ملٹری انٹیلیجنس کے لیفٹینٹ کرنل عرفان مرزا اور انسداد دہشتگردی ونگ خیبرپختونخوا کے ایڈشنل آئی جی صلاح الدین شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب رائے طاہر نعیم ٹیم کے کنوینئر ہونگے۔