اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں تقریب سے مولانا طارق جمیل کے خطاب کے بعد مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی اور لیگی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا تنویرحسین نے کہاہے کہ معروف عالم دین مولاناطارق جمیل سے ریاست مدینہ کے تصور کی بات سن کر مجھے افسوس ہوا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ عدالت عظمیٰ نے بہت سے ایشو اٹھائے ہیں جو حکومت کا کام ہے،مولانا طارق جمیل کے منہ سے ریاست مدینہ کے تصور کی بات سن کر مجھے افسوس ہواہے ، کیا یہ ریاست مدینہ کاتصور ہے کہ ہر سطح پر سیاسی مداخلت کی گئی ؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سب انتقامی کارروائیاں ہیں ،ریاست مدینہ میں اقربا ءپروری نہیں تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت آگے بڑھے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے۔