لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں کی جانب سے خادم رضوی سمیت تحریک لبیک کی قیادت پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے حساس اداروں نے حکومت کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کی دیگر قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں اور ان سب کو کم از کم ایک سال تک کے لیے باہر نہ آنے دیا جائے۔ لیکن اس حوالے سے ابھی تک یہ پتہ نہیں لگایا گیا کہ جن لوگوں فوج اور عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا وہ کہاں ہیں؟
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے تحریک لبیک کے رہنماؤں سمیت کارکنان کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کیا گیا جس میں 100 سے زائد افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اس وقت تھریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس میں موجود ہیں ، انہوں وہاں پر تین مہینوں تک نظر بند رکھا جا سکتا ہے۔