counter easy hit

موریطانیہ میں حق مہر میں 10لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھنے کا مطالبہ

mauritania-demand-of-10-lac-times-darood-sharif-on-nikah-by-bride

mauritania-demand-of-10-lac-times-darood-sharif-on-nikah-by-bride

نواکشوط: (یس اردو نیوز)افریقی ملک موریطانیہ میں ایک شہری نے اپنی بیٹی کے نکاح میں دولہے سے تقاضا کیا کہ وہ اس کی بیٹی کو حق مہر میں رقم یا جائیداد دینے کے بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر 10 لاکھ مرتبہ درود بھیجے۔

العربیہ نیوز کے مطابق دولہا ایک پڑھا لکھا اوراعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہے تاہم بے روزگاری کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے سسر نے اس سے حق مہر میں درود شریف پڑھنے کا مطالبہ کیا۔ دولہے نے یہ انوکھا حق مہر ادا بھی کردیا ہے  جب کہ اس کے سسر یعنی دلہن کے والد کا مطالبہ  ہے کہ اس حق مہر  کو نکاح فارم میں بھی درج کیا جائے۔

حق مہر میں درود شریف پڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس عمل کی حمایت اور مخالفت میں اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حق مہر ا یک اسلامی اصطلاح ہے جو شادی کے وقت مرد کی طرف سے عورت کے لئے مخصوص کی جاتی ہے اور شریعت میں مہر کو نکاح کا ایک لازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website