نئی دہلی: کنگز الیون پنجاب کے کپتان میکسویل لیگ اسپنرزکو نہ کھیل پانے کے سوال پر غصے میں آگئے۔
Maxwell were furious at being asked question not to play Leg spinners
میڈیا کانفرنس میں جب ایک رپورٹر نے ان سے لیگ اسپنرز کے خلاف اپروچ سے متعلق سوال کیا تو وہ برہم ہوگئے، انھوں نے کہا کہ یہ ایک فضول سوال ہے، کیا آپ نہیں جانتے کہ میں گزشتہ 3 میچز میں لیگ اسپنرز کو لگاتار چھکے جڑچکا ہوں، اس کیساتھ ہی انھوں نے پریس کانفرنس ختم کردی۔
واضح رہے کہ ان کی قیادت میں پنجاب کو اتوار کی شب دہلی ڈیر ڈیولز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میں وہ امیت مشرا کی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے تھے۔