counter easy hit

ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں، اختر مینگل

May be not with the government in the coming days, Akhtar Mengalبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کر رہی اس لیے ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں۔

پیپلز پارٹی وفد کی جانب سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنے کے لیے مذاکرات کیے گئے جس پر اختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے لیے اپنی شرائط رکھ دیں۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سامنے بھی اپنے مطالبات رکھے ہیں، اپوزیشن ہماری شرائط مان لے اپوزیشن میں آنے کے لئے تیار ہیں، ہم نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے لیے وزارتیں یا کوئی فائدہ نہیں لیا، حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی، میرے مطالبات کی حمایت کے لیے معاہدہ کیا جائے۔

اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حکومت کے سامنے رکھا، ہمارے مطالبات سیاسی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق ہیں، حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کررہی، ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے حکومت قانون سازی کرے۔