counter easy hit

میو اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرس کا مریض کے لواحقین پر تشدد

Mayo Hospital doctors and nurse-patient violence in the family

Mayo Hospital doctors and nurse-patient violence in the family

پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد نے کہا ہے کہ میو اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرس نے مریض کے لواحقین پر تشدد کیا،قصوار ڈاکٹر اس سے قبل تین مرتبہ ایسے ہی واقعات پر انکوائریاں بھگت رہا ہے۔

میو اسپتال واقعہ کی انکوائری کمیٹی کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ڈاکٹرز اور نرس کو سزا سنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہریار نیازی، ڈاکٹر سیف اور نرس لبنیٰ قصور وار پائے گئے ۔ پروفیسر عیص محمد نے بتایا کہ ڈاکٹر شہریار نیازی مختلف اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے جھگڑا کر چکے ہیں۔ پروفیسر عیص محمد نے کہا کہ ہڑتالیں ہم نے بھی کی ہیں لیکن کبھی کسی ڈاکٹر نے ایمرجنسی نہیں چھوڑی۔

پروفیسر عیص محمد نے کہا کہ میں اپنے ہزاروں طلبا سے درخواست کرتا ہوں کہ ان لوگوں کا ساتھ نہ دیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website