محکمہ صحت نے احتجاج میں شامل میو اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صبح تک میو اسپتال واپس اپنی ڈیوٹی پر نہ آنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں فارغ، ٹرانسفر یا نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
اُدھر میو اسپتال میں مریض کی ہلاکت کے معاملہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پروفیسر ندیم حیات اور ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر دلداد شامل ہیں۔
کمیٹی واقعہ کی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔