counter easy hit

اسلام آباد کے میئر اور 3ڈپٹی میئر کا انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع

Mayor and Deputy Mayor of Islamabad

Mayor and Deputy Mayor of Islamabad

اسلام آباد …..اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہفتے کو ہو گاجبکہ میئر اور 3 ڈپٹی میرز کا انتخاب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔
شہر اقتدار میں مقامی حکومت کے قیام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے ،اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں پر الیکشن 16 جنوری کو ہو گا جبکہ میئر اور 3 ڈپٹی میرز کا انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع ہے ۔27 مخصوص نشستوں پر پولنگ 16 جنوری کوہوگی، ووٹرز 50یوسیز کے چیئرمین ہیں،جنہوں نے 17خواتین،3کسان مزدور،3نوجوان،3اقلیتی اور ایک ٹیکنو کریٹ نمائندے کا انتخاب کرنا ہے،جس کیلئے صبح 9سے شام 5بجے کا وقت رکھا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن ایف ایٹ فور میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزہے۔مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہو گا ۔مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ آزاد کی شمولیت کے بعد ان کے یو سی چیئرمینز کی تعداد 31 ہو چکی ہے جب کہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اس کے 18 چیئرمین ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخابات کا نتیجہ ریٹرننگ افسر 18 جنوری کو جاری کرے گا ،اس کے بعد ایکٹ اور رولز کے مطابق الیکشن کمیشن میٹروپولیٹن کے 1 میئر اور3 ڈپٹی میئرز کے انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا، یہ الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔