counter easy hit

مئیر آف پینڈل کونسلر نواز احمد اتوار 24 مئی 2015 کو مقامی سینٹ لوکس ایونجلسٹ چرچ گئے

Mayoral

Mayoral

نیلسن (عبد الزیب) برطانیہ کے شمال مغرب میں کوہن، نیلسن ، برائیرفیلڈ اور ریڈلے جیسے چھوٹے چھوٹے علاقے ملا کر نیلسن اینڈ کوہن کے نام سے 1974 تک معروف ضلع کونسل بعد میں یارک شائر کا علاقہ بر نولڈزوک و گرد و نواح سے گاؤں شامل کرکے پینڈل برو کونسل بننے والی کونسل کی کل آبادی کم و بیش نوے ہزارنفوس پر مشتمل ہے 1950 سے ایسٹ لنکا شائر کے اس کونے میں پاکستانی و کشمیری آنے شروع ہوئے اور اب وہ آبادی کاچودہ فیصد سے کچھ زائد ہیں۔

انچاس کونسلرز پر مشتمل برو کونسل میں گیارہ پاکستانی و کشمیری نژاد ہیں اورجمعرات 21مئی سے پہلے تین پاکستانی و کشمیری نژاد پینڈل برو کونسل کے مئیر منتخب ہو چکے ہیں اور 21مئی 2015 کو چوتھے برٹش پاکستانی نے پینڈل برو کونسل کے ‘فرسٹ سیٹیزن’ کا حلف لیا ہے۔ کونسلر صاحبزادہ حاجی نواز احمد حلقے کی معروف شخصیت ہیں اور چار مرتبہ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں روائت کے مطابق مئیر منتخب ہونے کے بعد آنے والے پہلے اتوار کو اپنے مقامی چرچ میں دعا کے لئے جاتا ہے۔

سب انتظامات برو کونسل کرتی ہے سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے متعلقہ اعلیٰ عہدیداران اور مقامی کمیونٹیز سے بھی لوگ اس میں مدعو ہوتے ہیں اسی روائت کیمطابق اتوار24 مئی 2015کو مئیر آف پینڈل کونسلر نواز احمد مقامی سینٹ لوکس ایونجلسٹ چرچ میں گئے منسٹر آف چرچ کے علاوہ کونسل اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے ان کا ستقبال کیاچرچ میں دعائیں پڑھی گئیں اور مئیر نے خطاب بھی کیا اتفاق اور اتحاد ، مل جل کر رہنے کے پیغامات دئے گئے دنیا بھر میں امن و آشتی کی دعا کی گئی۔

اس کے بعد پینڈل برو کونسل کی جانب سے مئیر آف پینڈل کے اعزاز میں ایس سنٹر نیلسن میںظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا علامہ ریاض حسین شاہ نے سورة الحجرات کے چند آیات کی تلاوت کی اور ان کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا ، مئیر آف پینڈل کونسلر نواز احمد نے تقریر کرتے ہوئے پینڈل میں تمام کمیونٹیز کا باہم امن اور اتفاق سے رہنے پر خراج تحسین پیش کیا برطانوی جمہوری سسٹم اور روایات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ پینڈل میں آئے تھے مزدوری کے لئے آئے تھے انہوں نے مزدوری کی ، عیال داری کی ، اولاد یہاں پیدا ہوئی پلی بڑھی مقامی سیاست میں حصہ لیا اور آج اللہ کے کرم سے اس عہدے پر فائز ہوں۔

انہوں نے تمام کمیونٹیز کو مل جل کر رہنے اور پینڈل کے تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی تلقین کی نوجوان نسل کو تعلیم، کاروبار اور مقامی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ بھی دیا ۔ لیڈر آف کونسل کونسلر محمد اقبال نے مئیر آف پینڈل کونسلر نواز احمد کا بطور شخصیت اور کونسلر اچھے کردار و عمل کو سراہا محمد آصف نے مئیر آف پینڈل کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور ان کی ملنساری و خوش اخلاقی کو ان کا طرۂ امتیاز قرار دیا اس تقریب میں مئیر آف پینڈل کی اہلیہ عظمت احمد جو مئیرس آف پینڈل بھی ہیں شریک تھیں۔

ان کی بیٹیاں اور بیٹے بھی موجود تھے پینڈل برو کونسل کی ڈپٹی مئیر کونسلر روز میری ، چیف ایگزیکٹو اور کارپوریٹ ڈائریکٹر فلپ ماؤزڈیل بھی شریک تھے بری سے جسٹس آف پیس چوہدری منیر احمد، نیلسن سے حاجی سغیر احمد ، کونسلر عبد العزیز ، مذہبی قونصلر حاجی رحمت خان ، مہندی خان ، مقصود احمد ، محمد اشرف ، کونسلر محمد حنیف ، کونسلر ثاقب نبی ، کونسلر محمد عامر، کونسلر وین ، کونسلر لینڈا کراسلے ، سابقہ مئیر کونسلر کیتھ شور ، سابقہ مئیر کونسلر ندیم احمد، سابقہ مئیر اور کونسلر پولین مکارمک ، سابقہ مئیرجان ڈیوڈ ، اسلم جاوید، محمد یاسین ، محمد یوسف، سابقہ مئیر جارج آڈم اور بہت سے معروف لوگ اس تقریب میں شریک تھے۔

Mayoral

Mayoral

Mayoral

Mayoral

Mayoral

Mayoral