لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کے دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

برطانیہ کی دائیں بازوکی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم امیگرینٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ برطانیہ کی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے واقعے کی ویڈیو کو امریکی صدر نے ری ٹوئٹ کر دیا تھا۔ برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما جریمی کاربن نے تھریسامے حکومت سے ٹرمپ کی مذمت کا مطالبہ کیا تھا۔ لیبر لیڈر جریمی کاربن نے ٹرمپ کے ٹوئٹس کو گھناؤنا اور معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیاتھا۔









