انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر کی 2مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی ،عدالت نے وسیم اختر کی دو مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
وسیم اختر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ہر واقعے پر 2،2مقدمات قائم کئے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما کو 36مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے جبکہ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں ضمانت ہونا باقی ہے۔