راولپنڈی(سٹی رپورٹر)میئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان کی ہدایت پر چیف آفیسر خالد جاوید گورایہ کی زیر نگرانی آپرشن کا دائرہ مذید وسیع کرتے ہوئےآج نادرا آفس اور کرکٹ اسٹیڈیم روڈ کے علاقہ جات میں چیف آفیسر خالد جاوید گورایہ ہمراہ ناصر شہذاد گوندل میونسپل آفیسر فنانس و عملہ تجاوزات نے آپریشن کرتے ہوئے 4 ٹرک سامان گرفت کیا اور مبارک ہوٹل کے مالک نیاز کو کار سرکار میں مداخلت پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی گئی اور اندرون شہر کے علاقہ جات لیاقت روڈ. اقبال روڈ. گنجمنڈی. راجہ بازار. بوڑھ بازار. تلواڑاں بازار. نمک منڈی,سبزی منڈی.جامعہ مسجد روڈ,سرکلر روڈ, چراہ روڈ اور کمرشل مارکیٹ کلیئر رکھی گئی.