counter easy hit

عبدالستار ایدھی کی خدمات کو پوری دنیا مانتی ہے :ملک مظہر

Mazhar

Mazhar

پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی کی خدمات کو پوری دنیا مانتی ہے اور ایدھی نے ایک مثال قائم کردی جسے سامنے رکھ کر مسلم حکمرانوں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سادگی اور انسانی خدمت کو فروغ دینا ہوگا سب سے پہلے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایدھی کے ادارہ کو فی الفور 200نئی ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنائے ان خیالات کا اظہا۔ ملک مظہر سینئر رہنما پیپلز پارٹی فرانس نییس اُردو سے کیا، انہوں نے کشمیر میں مظالم کے حوالہ سے کہا کہ بھارت اور سپر طاقتیں انسانی حقوق کی بڑی چیمپئن بنتی ہیں کیا انہیں کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا اور افسوس کہ ہماری حکومت اور کروڑوں روپے خرچ کرنے والی کشمیر کمیٹی آج کہاں ہے اب وقت آچکا ہے کہ پاکستانی حکومت کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد کو تقویت دے اور معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے