پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیان دینے والے سیاستدان نہیں بلکہ ملک دشمن ہیں ایسے سیاستدانوں پر پابندی قانون بنانے کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مظہر اقبال گوندل رہنما پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہون نے کہا کہ اچکزئی افغانوں کے ہمدرد ہیں تو وہ خود ہی افغانستان کی سکونت اختیار کر لیں۔ صوبہ کے پی کے کے عوام نے ریفرنڈ م میں پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا اور وہ پاکستانی وفاق کی اہم اکائی ہے۔محمود اچکزئی اقتدار کے نشے میں الٹی سیدھی باتیں نہ کریں