پیرس(عمیر بیگ)آصف زرداری کے دورمیں کسی نے دھرنانہیں دیا جبکہ میاں نوازشریف کیخلا ف مزدوروں اورکسانوں سمیت مختلف طبقات باری باری دھرنا دے رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس مظہر اقبال گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران اقتداربچانے کیلئے منت سماجت پراتر آئے ہیں۔جس دن جیالے دھرنے پربیٹھ گئے اس روزتخت لاہورکادھڑن تختہ ہوجائے گا