counter easy hit

36لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں،مظہر اقبال گوندل

Mazhar Iqbal

Mazhar Iqbal

پیرس(نمائندہ خصوصی) بجٹ تقریر میں 36لاکھ سے زائد نوجوانوں کے بیروزگار ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود کسی پیکیج کا اعلان نہیں کیا گیا جس پر وزیر خزانہ کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر رہنمامظہر اقبال گوندل نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لیکن حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے۔