پیرس(نمائندہ خصوصی)قیام پاکستان سے لے کر آج تک برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں کے طرز حکمرانی اور کردار نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ‘ اگر قوم ظالم حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف نہ اٹھی تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما مسلم لیگ ق راجہ مظہر زمہ واریہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی قرضے 70ارب ڈالر ہیں جبکہ صرف 50شخصیات کے بیرون ملک اثاثے 500ارب ڈالر ہیں ، اگر یہ رقم واپس لائی جائے تو تمام بیرونی قرضے اتارے جا سکتے ہیں