لاہور……مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردن گیس کمپنی عامر طفیل کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ گیس قلت کو نئے ذخائر کی دریافت ہی کم کر سکتی ہے ،تاہم بحران کی نشاندہی کئی سال پہلے کر چکے ہیں۔
ایم ڈی سوئی گیس عامر طفیل کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کا بحران کا حل صرف نئے ذخائر کی دریافت ہے اس پر کام تیز کرنا ہو گا ایم ڈی کا کہنا تھا کہ پاک ایران منصوبے پر حکومتی کلئیرنس ملنے پر کام شروع کر دیں گے انکی سوئی ناردرن گیس کمپنی یہ لائن بچھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔عامر طفیل کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل ترین حالات میں کمپنی کے افسران اور ملازمین بھر پور محنت سے کام کر رہے ہیں،تنقید درست نہیں ۔عامر طفیل نے بتایا کہ موجودہ گیس کی قلت یکدم نہیں ہوئی نشاندھی کئی سال پہلے کر چکے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ شکایات سنٹرز کو مزید اپ ڈیٹ کر رہے ہیں صارفین کو جلد فرق نظر آئے گا ۔