گجرات(انور شیخ سے )ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی اور سستی کی وجہ سے ریلوے روڈ پر واقع سراج کالونی میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے خسرہ کی وباء پھیل گئی ٹی ایم اے کا عملہ لمبی تان کر سو گیا ہے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کی مکین اور چھوٹے چھوٹے بچے بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں مگر کالونی میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اس سلسلہ میں ٹی ایم اے گجرات کے اعلی آفسران بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ریلوے روڈ کے سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری صفائی کامطالبہ کیا ہے