ریاض…..گزشتہ سال ستمبر میں مسجد الحرام میں ہونے والے کرین حادثے کی ذمے داری کے الزام میں 40 ملزمان تین مختلف عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔
ملزمان میں تعمیراتی گروپ بن لادن کے 30 اعلیٰ عہدیدار، ڈائریکٹر اور ٹیکنیشن شامل ہیں جبکہ دیگر 10 افراد سرکاری محکموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ امکان ہے کہ اگلے ہفتے مزید افراد سے تفتیش کے بعد ملزمان کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو لاپروائی کے الزامات میں املاک اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دیت ادا کرنے کا حکم دیا جاسکتا ہے۔ مسجد الحرام میں 11 ستمبر 2015ء کو کرین گرنے سے ایک سو گیارہ افراد جاں بحق اور 394 افراد زخمی ہوئے تھے۔