مکہ مکرمہ (یس ڈیسک) مسلمانوں کے سب سے مقدس ترین شہر کی فضا میں اڑتے ہوئے گھوڑے کی ویڈیو نے نہ صرف سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ لوگوں کو اس کے پیچھے چھپا راز جاننے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔
عرب چند روز قبل سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بجلی کڑک رہی تھی کہ لوگوں نے آسمان پر گھوڑے کی مانند ایک چمکدار چیز کو اڑتا دیکھا تو حیرت زدہ ہو گئے۔
اور بے ساختہ سبحان اللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں دینے لگے۔ اس منظر کو لوگوں نے نہ صرف اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ متعدد لوگوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردیا جس میں ہوا میں اڑتی گھوڑے نما چیز کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اڑتے ہوئے گھوڑے نما چیز کی ویڈیو نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے جب کہ اس حوالے سے لوگ بھی مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کر رہے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ کسی نے گھوڑے نما غبارے میں ہیلیم گیس بھر کے اسے ہوا میں چھوڑا ہے اور بعض اسے کرشمے سے تعبیر کر رہے ہیں۔