جدہ (یس ڈیسک) مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی ، غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 20 لاکھ رالر لاگت آئی ہے، اس میں ایک سو پچاس کلو خالص سونا چاندی اور چھ سو ستر کلو ریشم استعمال کی گئی۔ اس مرتبہ غلاف کعبہ میں اللہ اکبر کی 4 قندیلوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 20 لاکھ رال لاگت آئی ہے۔ اس مرتبہ اللہ اکبر کی 4 قندیلوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے جس کی تیاری میں ایک سو پچاس کلو خالص سونا اور چاندی استعمال کی گئی جبکہ چھ سو ستر کلو ریشم بھی استعمال ہوا۔ 47 حصوں پر مشتمل غلاف کا ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ اس تقریب میں گورنر مکہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ بیت اللہ پر سب سے پہلے غلاف حضرت اسماعیل علیہ السلام نے چڑھایا ۔ ہر نو ذی الحج کو غلاف کعبہ کی تبدیلی عمل میں لائی جاتی ہے۔