لاہور: فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں پر ایک بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہوہ اپنے قلم کے ذریعے عوام میں فلاح و بہبود کی آگاہی کے لیے پیغام کو کس طرح پھیلاتے ہیں۔
Media is a key role to making me Noor, Noor
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شوبز اور صحافت کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہے ، مجھے نور بنانے میں جہاں میری اپنی محنت اور جدوجہد شامل ہے وہاں میں میڈیا کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ بطور ہدایتکارہ پہلی فلم کرنے کے بعد مجھ میں بڑا اعتماد آگیا ہے اور رواں سال میں اپنے ایک نئے فلمی پروجیکٹ پر بھی کام شروع کر رہی ہوں۔