اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دفتر خارجہ نے بیرون ملک مشنز سربراہوں کی پوسٹنگ میں قواعد کی خلاف ورزی کے دعووں اور ‘قیاس آرائیوں’ پر مبنی میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں بیرون ملک سفارتی مشنز میں تعیناتیوں کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں میڈیا کے کچھ حصوں میں چلے والی رپورٹس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تمام مشنز کے سربراہوں کی تقرریاں مشاورت کے بعد مروجہ قواعد کے تحت کی جاتی ہیں۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بعض عناصر ایسی رپورٹس کے پھیلانے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مروجہ طریقہ کار میں “سینئیارٹی ، اہلیت، علاقائی مہارت، تجربے کا تنوع، ماضی کی کارکردگی اور سابقہ پوسٹنگ پیٹرن ، اور حالیہ طورپر سونپی گئی ذمہ داریوں کی کارکردگی تعیناتی کا تعین کرنے والے عوامل ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں غیر یقینی دعووں پر عمل کے بجائے پہلے حقائق کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
“Laid down criteria encompassing seniority, suitability, regional expertise, diversity of experience, past performance and previous posting patterns, and output in the current position of responsibility, serve among the determining factors,” she said.
She expressed hope that facts would be checked before lending any credence to unsubstantiated claims.