اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی سفیر بھی اس وقت پاکستان میں کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان سمیت پاکستان میں موجود مولاناؤں کا کرولا سعودی عرب سے جا کر ملتا ہے، عمران خان بھی سعودی عرب سعدی شاہی خاندان سےمدد مانگنے گئے تھے وہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کا سامنا ہے لیکن پاکستان میں ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے جب پاکستان کو کھلا مال دیا جاتا تھا، جنہیں کھلم کھلا مال ملتا تھا وہ پاکستان میں اثر و رسوخ بھی رکھتے ہیں، عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں یہ معاملہ بھی اُٹھایا گیا ہوگا کہ مولانا فضل الرحمان کو کنٹرول کیا جائے یہ کس راستے پر چل نکلے ہیں؟ یہ سب لوگ کسمپرسی کا شکار کیوں ہیں؟ پی ٹی آئی رہنماء بیان دیتے پھر رہے ہیں کہ جو دھرنا عمران خان نے دیا تھا وہ ٹھیک تھا لیکن اب کا دھرنا ٹھیک نہیں ہے، اس لیے ہم میڈیا کوریج ہی نہیں ہونے دیں گے۔ عارف نظامی نے دعویٰ کیا کہ مجھ سے سوال پوچھے جا رہے ہیں کہ دورہ سعودی عرب میں نواز شریف کے بارے میں بھی پوچھا گیا ہوگا، تو اس حوالے سے میرا ماننا یہ کہ سعودی عرب کے دل میں جو نواز شریف کے لیے نرم گوشہ تھا وہ شریف فیملی کھو چکی ہے، اس دورے میں یا کسی بھی دورے میں سعودی عرب کی جانب سے اب نواز شریف کے بارے میں آواز نہیں اُٹھائی جائے گی، سعودی شاہی خاندان نواز شریف اور شریف خاندان سے متنفر ہوچکا ہے، اس لیے یہ کہنا ہے کہ سعودی عرب اب بھی نواز شریف کی بات کرے گا تو یہ غلط بات ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں
’طیارہ خراب نہیں تھا، وزیراعظم کو واپس نیویارک بلایا گیا تھا‘
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں