counter easy hit

مدینہ منورہ سے شروع ہونے والا سفر کربلا اور معرکہ حق و باطل آج بھی جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک

Karbala

Karbala

ڈنمارک (محمد منیر طاہر) ہرسال طلوع ہونے والا محرم کا چاند جہاں امت کے دلوں میں غم حسین کو تازہ کرتا ہے وہاں اسے ہر دور کے کربلا سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ بھی دیتا ہے۔ امام عالی مقام نے دنیا کو دکھادیا کہ، صبر کی قوت، تسلیم ورضا کی کیفیت اور ایمان کی حرارت موجود ہوتو کربلا میں بہتر جانیں ہزاروں دشمنوں سے بے خوف ہو کر شہادتیں پیش کرکے اسلام کو رہتی دنیا تک امر کر سکتی ہیں۔

جس طرح نبی کریم ۖ اور خلفائے راشدین کے دور میں ریاست مدینہ میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جاتا رہا اور مسلم امہ اتحاد اور یگانگت سے متحد رہی اسی طرح آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مملکت پاکستان میں امن و ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دے کر اقلیتوں کو ہر ممکن تحفظ دیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے میں دس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں پنجاب کے کئی اضلاع میں رینجرز اور فوج طلب کرلی گئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک یہ مطالبہ کرتی ہے امن عامہ تباہ کرنے والوں اور اقلیتوں کی زندگی اجیرن کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملک میں امن و امان کی فضا بحال کی جائے۔